• news

عمران خان وزارت عظمیٰ کی قربانی دیدیں‘ پی ٹی آئی رہنما نجیب ہارون 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد کی فضاؤں میں مائنس عمران خان کی گونج سنائی دے رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے ایم این اے نجیب ہارون بھی سامنے آ گئے۔ انہوں نے عمران خان سے وزارت عظمیٰ کی قربانی مانگ لی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کسی اور رہنما کو سامنے لائیں۔ 2008ء اور 2013ء میں بھی ایسا ہوا تھا۔ یہ روایت جاری  رہنی چاہئے۔ انہوں نے عدم اعتماد میں عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے کہا کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق نے بھی نیا امیدوار لانے کا کہا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن