سلامتی کو نسل میزائل واقعہ کی مزترکہ تحقتقات کرانیئ، پا کستان
اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ او آئی سی وزارتی اجلاس میں بھارتی میزائل لانچنگ معاملے پر گفتگو کی امید ہے جبکہ سلامتی کونسل سے بھی استدعا کی ہے کہ بھارت سے میزائل لانچنگ پر مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کرے ،بھارتی میزائل لانچنگ معاملے پر تمام امور سمیت قانونی امور کا بھی بغور جائزہ لیا گیا ہے۔ ہفتہ وار بر یفنگ کے دوران انہو ں نے کہا یہ پہلی بار ہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے اسلامو فوبیا کے خلاف قرارداد منظور کی،وزیراعظم عمران خان اسلامو فوبیا پر اقوام متحدہ میں پر زور آواز اٹھانے والے پہلے رہنما ہیں،پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی، تمام مذاہب کے مابین مذاکرات کا حامی ہے،پاکستان نے یوکرائن اور روس تنازعہ پر واضح کیا، ہم امن کے ساتھ ہے، تنازعہ کا حصہ نہیں،پاکستان، روس یوکرائن جنگ بندی، سفارتی حل، متواتر مذاکرات کا حامی ہے،پاکستان نے یوکرائن کے عوام کے لیے انسانی امداد بھیجی ہے۔پاکستان نے ’او۔آئی۔سی‘ وزرا خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس میں کشمیری قیادت کومدعو کرنے پر بے بنیاد بھارتی اعتراض مسترد کردیا۔تر جما ن دفتر خا رجہ نے کہا کہپاکستان اسلامی تعاون تنظیم (او۔آئی۔سی) کی طرف سے کشمیری قیادت کو اڑتالیسویں وزرا خارجہ کونسل کے اسلام آباد میں بائیس اور تئیس مارچ دوہزار بائیس کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دینے پر ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کرتا ہے۔ ’او۔آئی۔سی‘کے اجلاسوں میں کشمیری قیادت کو مدعو کرنے کی روایت رہی ہے۔ پاکستان بھارت پر زور دیتا ہے کہ بائیس اور تئیس مارچ دوہزار بائیس کو اسلام آباد میں ہونے والے ’او۔آئی۔سی‘ وزرا خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس میں کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں کی شرکت کی راہ میں رکاوٹیں پیدا نہ کرے۔