• news

پہلی ودم اعتماد کو ئی ووٹ خرید رہا نہ بیچ ، الزام پراپگینڈا : شجاعت


لاہور (خصوصی نامہ نگار) چوہدری شجاعت حسین نے ارکان قومی اسمبلی کی خریدو فروخت کا حکومتی الزام مسترد کردیا۔ اپنے بیان میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ آج کل ٹی وی اور اخباروں میں آ رہا ہے کہ نوٹوں کی بوریاں کھل گئی ہیں، حتیٰ کہ وزیراعظم نے بھی سندھ ہاؤس میں نوٹوں کی بوریاں کھلنے کا ذکر کیا ہے۔ یہ عدم اعتماد کی پہلی تحریک ہے جس میں نہ کوئی ووٹ خرید رہا ہے اور نہ کوئی ووٹ بیچ رہا ہے، یہ محض پراپیگنڈا ہے۔ حکومت تو ہمیشہ جلسے جلوس روکنے کی کوشش کرتی ہے لیکن یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ایک ہی ایشو پر جلسہ کر رہے ہیں۔ اپوزیشن حکومتی اعلانات دیکھتے ہوئے ہی جلسوں پر اصرار کر رہی ہے۔ سابق وزیراعظم نے اپیل کی کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں اپنے جلسے جلوسوں کا پروگرام ملتوی کر دیں، ان جلسے جلوسوں میں اگرکوئی مر گیا یا مروا دیا گیا توسب پچھتائیں گے۔ وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ 10 لاکھ کے مجمع سے گزر کر عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالنا ہو گا، جب کوئی ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کر لے تو اسے 10 لاکھ تو کیا 10 کروڑ کا مجمع بھی نہیں روک سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن