• news

پوری قوم وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ ہے :افضال حیدر


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے سینئررہنما میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان کے عزت و وقار کی علامت عمران خان کو بیرونی اشاروں پر ناکام بنانے کیلئے روایتی سیاستدان متحرک ہو چکے ہیں اور بیرونی قوتوں کے اشاروں پر ملک میں سیاسی عدم استحکام اور انتشار پھیلانے کی سازشیں کر رہے ہیں لیکن قوم ان سازشوں کو پوری قوت کے ساتھ ناکام بنائے گی پوری قوم وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ ہے قوم ڈی چوک جلسہ میں بھرپور شرکت کر کے ثابت کرے گی کہ پاکستان کے عوام وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں وزیراعظم کے اعلان کردہ ڈی چوک جلسہ میں پی ٹی آئی شیخوپورہ کے کارکن اور عہدیدار بھرپور شرکت کریں گے تیاریاں شروع کردی ہیں ہزاروں کارکنان اسلام آباد روانہ ہوں گے ان خیالات کااظہارانہوںظفر اقبال انصاری کے ہمراہ صحافیوںسے گفتگو کرتے کیاَ۔

ای پیپر-دی نیشن