• news

حجاز ہسپتال کا سالانہ اجلاس انٹرنل آڈیٹر کی منظوری دی گئی


لاہور (نیوز رپورٹر)غریب اور مستحق مریضوں کے علاج کے لئے وقف حجاز ہسپتال گلبرگ کا سالانہ اجلاس عام چیئرمین میاں آصف وحید کی صدارت میں ہوا جس میں صدر سہیل اقبال، ثاقب آفتاب، پروفیسر ایم اے رفرف سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ اجلاس کے دوران آئندہ مالی سال کے لئے انٹرنل آڈیٹر کی منظوری دی گئی، ہسپتال کے چیئرمین میاں آصف وحید نے کہا کہ آئندہ ماہ ہسپتال کے توسیعی منصوبہ انعام تسنیم وحید میڈیکل ٹاور کا سنگ بنیاد رکھا جائے۔حجاز ہسپتال کے صدر سہیل اقبال نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دو لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج، چھ ہزار آپریشن، تین ہزار بچوں کی پیدا ئش ہوئی جبکہ گردوں کے 14ٹرانسپلانٹ ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن