• news

 قرآن و حدیث میں ہمیں توبہ کا حکم فرمایا گیا ہے:پیر داؤد رضوی


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)قرآن و حدیث میں ہمیں توبہ کا حکم فرمایا گیا ہے یعنی ایسی سچی توبہ جو آئندہ کیلئے نصیحت ہو اور آدمی پھر گناہ کی طرف نہ لوٹے۔ان خیالات کا اظہار مولانا پیر محمد دائود رضوی نے جمعتہ المبارک کا خطبہ دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عام لوگ صرف زبانی توبہ کرتے ہیں اور گناہ کی جڑ کو دل سے نہیں نکالتے ایسی توبہ مفید نہیں ہوتی۔ اللہ تعالی بڑا مہربان اور بخشنے والا ہے لہٰذا رسمی و وقتی توبہ کرنے کی بجائے ہمیں خلوص دل سے توبہ کرکے آئندہ زندگی اللہ اور اس کے پیارے رسول ؐ کے پیارے احکامات کی روشنی میں گزارنی چاہئیے۔

ای پیپر-دی نیشن