• news

  گھبرانا نہیں ہے کا مشورہ دینے والے خود گھبراگئے، مرتضیٰ وہاب


کراچی (نیوز رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہاکہ گھبرانا نہیں ہے کا مشورہ دینے والے خود گھبرانا شروع ہوگئے ہیں۔  یہ حکومت رہے گی نہیں ، چلی جائے گی کیونکہ ان کے لوگوں نے کشتی سے چھلانگ لگانا شروع کر دی ہیں۔ سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس کوئی راستہ نہیں بچا تو اب سندھ حکومت کو ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں ، یہ کسی اور کو ڈرائیں ہم نے ضیا، مشرف کا سامنا کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن