• news

بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر7.6 فیصدکی نموہوئی، شوکت ترین


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات شوکت ترین نے کہاہے کہ اقتصادی اشاریوں سے معیشت کی مضبوط بنیادوں پراستوارہونے کی عکاسی ہورہی ہے۔ ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ آج صارفین کیلئے قیمتوں کے ہفتہ وار حساس اشاریہ اور بڑی صنعتوں کی پیداوار کے حوالہ سے دو اہم اعداد و شمار جاری ہوئے ہیں، دونوں اشاریوں سے مضبوط اقتصادی بنیادوں کی عکاسی ہورہی ہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر7.6 فیصدکی نموہوئی ہے، اسی طرح جنوری 2022 میں گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں 8.2 فیصدکی شرح سے اضافہ ہواہے۔

ای پیپر-دی نیشن