نائیجیریا کے وزیر دفاع سربراہی میں وفد کی ڈاکٹر معید یوسف سے ملاقات
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) نائیجیریا کے وزیر دفاع میجر جنرل ریٹائرڈ بشیر صالحی مگاشی کی سربراہی میں 5رکنی وفد نے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف سے جمعہ کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ پاکستان اور نائیجیریا کے درمیان سفارتی اور عسکری محاذوں پر بہت مضبوط تعلقات ہیں، دونوں ممالک تمام بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے انسداد دہشت گردی، سیکیورٹی اور ہوا بازی کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔