پکتیا میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
کابل (شنہوا) افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیا میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 2 عام شہری ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی باختر نے بتایا کہ ضلع گردی سیری کے علاقے سروخیل میں گزشتہ جنگوں کے دوران پھٹنے سے بچ جانے والا ایک مارٹر گولہ اچانک پھٹنے کے باعث 2 افراد موقع پر ہی ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ باختر نے مزید بتایا کہ تمام متاثرہ افراد عام شہری ہیں۔