ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 4 رنز سے شکست دیدی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 4 رنز سے شکست دیدی۔ویسٹ انڈیزخواتین ٹیم نے 9 وکٹوں پر 140 رنز بنائے، شیمین کیمبل 53 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ بنگلہ دیشی ٹیم آخری اوور میں 136 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ہیلے میتھیوز بہترین کھلاڑی قرار دی گئیں۔