ایم اے او کالج میں سپورٹس ڈے آج ہوگ
ا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) گورنمنٹ ایم اے او گریجوایٹ کالج میں سالانہ سپورٹس ڈے آج منایا جارہا ہے۔ تقسیمِ انعامات کیلئے سابق کرکٹر عامر نذیر اور سابق ہاکی پلیئر طاہر زمان مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد رانا کا کہنا ہے کہ ایم اے او کالج میں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کو فروغ دے کر ہم ایک نئے عہد کا آغاز کررہے ہیں۔