• news

سندھ ہاؤس پر دھاوا‘ گرفتار ورکرز رہا منحرف ارکان کیخلاف مظاہرے جاری

اسلام آباد / ملتان/ جڑانوالہ/ شکر گڑھ (آئی این پی+ نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) سندھ ہاؤس میں دھاوا بولنے والے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کو رہا کر دیا گیا پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو شخصی ضمانت پر رہا کیا گیاشکر گڑھ سے نامہ نگار کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ناراض رکن قومی اسمبلی وجیہہ اکرم کے ڈیرے کے باہر مقامی یوتھ رہنما ڈاکٹر نجم چودھری کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا، ن لیگی عہدیدار اور کارکن وجیہہ قمر کی حمایت میں نکل آئے لیگی کارکنان اورکپتان کے کھلاڑیوں نے تکرار کی اور گتھم گتھا ہونے کی کوشش بھی کی ملتان میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں نے رانا قاسم نون کیخلاف نعرے لگائے جڑانوالہ سے نمائندہ نوئے وقت کے مطابق پارٹی چھوڑنے پر ایم این اے ملک نواب شیر وسیر کے خلاف پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان کا نشاط سینما چوک میں احتجاج و نعرے بازی کارکنان نے مرکزی دفتر ہاؤسنگ کالونی سے احتجاجی ریلی نکالی۔ دریں اثناء وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے سندھ ہاؤس پر دھاوے کے واقعہ کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دیدیا انکوائری کی سربراہی ڈی آئی جی آپریشنز اویس احمد کر رہے ہیں ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے انکوائری کمیٹی کو تین روز میں انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ملتان سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق تحریک انصاف ضلع ملتان کے سابق ضلعی صدر ،ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی چوہدری خالد جاوید وڑائچ کی قیادت میں ریلی منحرف ایم این اے ملک احمد حسین ڈیہڑ کے گھر کے پاس سے نگانہ چوک تک نکالی گئی۔ پتلے جلائے گئے اور ان دونوں کے ضمیر کا علامتی نماز جنازہ پڑھایا گیا۔ملک احمد حسین ڈیہڑ نے کہا  مسائل حل ہونے تک کسی سے بات نہیں کروں گا۔ ملک احمد حسین ڈیہڑ کے سپورٹروں نے بھی دھمکیوں کیخلاف شدید احتجاج کیا،  خالد جاوید وڑائچ کا پتلا بنا کر اسے میت بنایا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن