الیکشن کمشن سے نتائج چیک کریں فواد کے بیان پر مونس الٰہی کا ردعمل
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے اتحادیوں کی فتح کے بیان پر پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر مونس الٰہی کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔خیال رہے کہ فواد چودھری نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میںکہا تھا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بعد بھی پی ٹی آئی کو ق لیگ سے کم ووٹ ملے، الائنس جو بنے ہیں وہ ہماری سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بنے ہیں، بعض اتحادی تو ایک یا دو سیٹیں بھی نہ جیت سکتے اگر ہم ان کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ نہ کرتے۔وفاقی وزیر کے ویڈیو کلپ کو اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ فواد چودھری بتائیں کس نے کس کی مدد کی، سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے بھی پی ٹی آئی ایم پی اے نے ہمارے ایم این اے سے کم ووٹ لیے، الیکشن کمیشن سے نتائج چیک کریں۔