پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام کھیلوں کا انعقاد
لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈین فیکلٹی آف بیہوریل اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رافعہ رفیق، ڈاکٹر عفیفہ،اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلباء کے درمیان کرکٹ، بیڈمنٹن، شطرنج، لڈو، رسہ کشی، لیمن اینڈ سپون ریس، تھری ٹانگ ریس، تھیلی ریس اور میوزیکل چیئر سمیت متعدد کھیلوں کے مقابلے ہوئے جبکہ کھانوں کے مختلف سٹالز بھی لگائے گئے۔
بعد ازاں ڈاکٹر عنبرین جاوید نے کامیاب ہونے والے طلباء میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کیں ۔