• news

ٹیموں کو پریکٹس کیلئے سخت سکیورٹی  میں قذافی سٹیڈیم پہنچایا گیا 

لا ہو ر (وقائع نگار)پاکستان اور آسٹریلوی کرکٹ ٹیموں کو پریکٹس سیشن کے دوران مقامی ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم اور دوبارہ مقامی ہوٹل تک سخت حفاظتی حصار میں پہنچایا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان ٹیموں کی موومنٹ کے دوران ہمراہ رہے۔ایس ایس پی آپریشنزکیپٹن(ر) مستنصر فیروز،ایس پی سکیورٹی سمیت دیگر افسران بھی فیلڈ میں موجودرہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے روٹس پر سکیورٹی انتظامات بھی چیک کئے۔ ڈاکٹر عابد خان نے ڈیوٹی پر تعینات جوانوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھاکہ ٹیسٹ سمیت لاہور منتقل ہونے والے تمام میچز کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ٹیموں کی موومنٹ کے دوران قلیل وقت کیلئے ٹریفک کو بند رکھا جارہا ہے۔شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اورمتبادل راستے اختیار کریں۔ 

ای پیپر-دی نیشن