آسٹریلوی وائٹ بال سکواڈ 24مارچ کو لاہور پہنچے گا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)مہمان ٹیم کے وائٹ بال سکواڈ میں شامل کھلاڑی 24 مارچ کو لاہور پہنچیں گے، ایک روزہ روم آئسولیشن کے بعد سکواڈ جوائن کرنے کی اجازت ہوگی۔قومی وائٹ بال کھلاڑی 22 مارچ کو اکٹھے ہوں گے اور انہیں 25 مارچ سے ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔پی سی بی کے مطابق وائٹ بال سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان چند روز میں کردیا جائیگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے پہلے دونوں ٹیسٹ میچ ڈرا ہوچکے ہیں ۔