• news

سندھ ہائوس پر حملہ ،شیخ رشید کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع 


لاہور (آئی این پی)پنجاب اسمبلی میں وزیر داخلہ شیخ رشید کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد جمع کرادی گئی ، جس میں کہا منتخب ارکان اسمبلی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں افسوسناک ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سندھ ہائوس پر حملے کے معاملے پر وزیر داخلہ شیخ رشید کیاستعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کردی گئی۔قراردادمسلم لیگ( ن) کی رکن سعدیہ تیمورکی جانب سے جمع کرائی گئی ، جس میں کہا گیا کہ ایوان پی ٹی آئی کارکنان کے سندھ ہائوس پر حملے کی مذمت کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن