پیو ٹن مذا کرات کرین، یو کرائنی ، صدر بمباری ، 9ہلاک ، بلغا ریہ کا 10 روسی سفار تکارز نکالنے کا حکم
کیف (نوائے وقت رپورٹ، این این آئی) یوکرینی صدر ولادیمیرزیلنسکی نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ تاخیر کے بغیر تازہ مذاکراتی عمل شروع کرے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر نے کہا کہ یہی واحد راستہ ہے جس سے روس اپنی غلطیوں سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرسکتا ہے۔ روسی جارحیت کی وجہ سے یوکرین میں ہونے والی تباہی پر تلف کا اظہار کرتے ہوئے زیلنسکی نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ماسکو حکومت یوکرائن کی خودمختاری اور سالمیت کو تسلیم کرلے۔ بلغاریہ نے 10 روسی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق روس کے 10 سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیا گیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین پر حملے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کریملن کے تمام مقاصد پورے ہوں گے۔ ہمیں پتا ہے کہ ہمیں کیا کرنا ہے، کیسے کرنا ہے، اور اس کی کیا قیمت ہو گی اور ہم اپنے تمام مقاصد کامیابی کے ساتھ حاصل کر لیں گے۔ ماسکو کے لوزنکی سٹیڈیم میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پوٹن نے یوکرین کی لڑائی کو ’’خصوصی فوجی آپریشن’’ قرار دیا اور کہا کہ سپاہی جذبے سے لڑ رہے ہیں۔ یوکرین کو استعمال کرتے ہوئے امریکہ روس کو دھمکیاں دے رہا تھا، جب کہ روس روسی زبان بولنے والے افراد کو یوکرین کے ’’قتل عام’’ سے بچانا چاہتا تھا۔ یورپی ملک یوکرین میں روسی میزائل حملوں کے دوران معروف اداکارہ اوکسانا شویتس (Oksana Shvets) ہلاک ہوگئیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی رپورٹ میں یوکرینی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اوکسانا شویتس روس کی جانب سے دارلحکومت کیف کے ایک رہائشی علاقے پر کیے گئے میزائل حملے کے دوران ہلاک ہوئیں۔دریں اثناء روس نے یوکرائن کے شہر زابروجیاپر بمباری کی جس سے 9 افراد ہلاک ہو گئے یوکرائنی میڈیا کے مطابق روسی بمباری سے 22 افراد زخمی بھی ہوئے ۔