• news

پی ڈی ایم کی کال پر لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے: حمزہ شہباز


لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن کی لانگ مارچ کی تیاریوں میں حمزہ شہباز مکمل متحرک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف عوام سڑکوں پر نکلنے کو تیار ہیں۔ لاہور میں حمزہ شہباز شریف کی زیرِ صدارت ماڈل ٹائون میں پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اقلیتی برادری کو بھرپور طریقے سے لانگ مارچ میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ حمزہ شہباز کی زیر صدارت پارٹی کا ایک اور اجلاس بھی ہوا جس میں مسلم لیگ ن  یوتھ ونگ، لیبر ونگ، وکلا ونگ اور کلچر ونگ کے عہدیداران نے شرکت کی۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ پی ڈی ایم کی کال پر لانگ مارچ میں عوام بھرپور شرکت کریں گے۔ صحت کارڈ پر ادویات نہ ملنے کی اطلاعات پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ حکومت کی ایک اور نمائشی سکیم صحت کارڈ کا پول بھی کھل رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ کیسے بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں عوام کو دوائیاں نہیں مل رہیں۔

ای پیپر-دی نیشن