پی ٹی آئی خاتون کی طرف سے فوج‘ آئی ایس آئی پر الزامات ناقابل برداشت: سالک حسین
لاہور (خصوصی نامہ نگار) حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنما ایم این اے سالک حسین نے تحریک انصاف کی خاتون ایم این اے کے مبینہ بیان پر ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان آرمی اور آئی ایس آئی کی قیادت پر عائد کئے جانے والے جھوٹے الزامات ناقابل برداشت ہیں۔ وزیراعظم نوٹس لیں ورنہ ہم ملک دشمنوں سے نمٹنا خوب جانتے ہیں۔