فیصل آباد: شہباز گل کی قیادت میں منحرف ارکان کے خلاف احتجاجی ریلی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی قیادت میں صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو سمیت تحریک انصاف کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شیخ خرم شہزاد، میاں وارث عزیز، شکیل شاہد اور کارکنوں نے اپنی جماعت کے منحرف ہونے والے راجہ ریاض اور نواب شیر وسیر کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو موٹر سائیکل پر لوٹے باندھ کر چکر لگاتے رہے جبکہ کارکنوں نے بندر کے گلے میں راجہ ریاض کے نام کا پٹہ بھی ڈال رکھا تھا۔ ریلی کے شرکا آرٹس کونسل کے باہر جمع ہوئے اور بعد ازاں شہر پہنچے۔