و آئی سی مندوبین کے استقبال کیلئے اسلام آباد ایئر پورٹ کو سجا دیا گیا
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر، اکمل شہزاد)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو او آئی سی کے مندوبین کے استقبال کیلئے سجا دیا گیا، او آئی سی میں شامل تمام اسلامی ممالک کے پرچم ایئر پورٹ کے اندر لائونچ میں لگا دیئے گئے، ایئر پورٹ انتطامیہ نے تمام مندوبین کو خوش آمدید کرنے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لیں، اطلاعات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کانفرنس کے مندوبین کو خوش آمدید کرنے کیلئے تمام تر اقدامات مکمل کر لئے گئے، سکیورٹی انتظامات کے ساتھ ایئر پورٹ کو اندر اور باہر خوب صورت پودوں اور تمام اسلامی ممالک کے پرچموں سے سجا دیا گیا، کانفرنس 22 مارچ سے 24مارچ تک اسلام آباد میں جاری رہے گی۔