• news

روسی بمباری میں ہلاک بھارتی طالبعلم کی لاش میڈیکل کالج کو عطیہ کرنے کا اعلان


نئی دہلی( نیٹ نیوز)  یوکرین میں روسی بمباری سے ہلاک ہونے والے بھارتی طالب علم کی لاش کو والدین نے میڈیکل کالج کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یوکرین میں روسی بمباری میں ہلاک ہونے والے میڈیکل کالج کے بھارتی طالب علم نوین کی میت آج آبائی علاقے پہنچے گی۔ نوین کے والد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا  میرا بیٹا میڈیکل کے میدان میں کوئی بڑا کارنامہ کرنا چاہتا تھا لیکن اب اپنے بیٹے کے اس خواب کو ہم پورا کریں گے۔ یکم مارچ کو یوکرین میں روسی بمباری میں بھارت سے تعلق رکنے والا میڈیکل کالج کا طالب علم نوین ہلاک ہوگیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن