• news

  27 مارچ کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن موڑ ثابت ہوگا ، علی نواز اعوان 


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امْورِ سی ڈی اے اور ریجنل صدر پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ 27 مارچ کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن موڑ ثابت ہوگا جس دن عمران خان ایک بال سے تین وکٹیں گرائے گا، اسلام آباد نے 27 مارچ کے جلسے کے لیے بھرپور تیاری شروع کردی ہے اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے سلوگن کے تحت اس تاریخی دن 10 لاکھ سے لوگوں کے ساتھ نئی تاریخ رقم ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو آبپارہ مارکیٹ جی سکس میں 27 مارچ کے جلسے کے حوالے سے کیمپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، علی نواز اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کی گھٹیا سیاست نے پاکستان تحریک انصاف کے سوئے ہوئے ورکرز کو جگا دیا ہے اور آج ملک کے کونے کونے میں عمران خان کے ورکرز اپنے لیڈر کی محبت میں اسلام آباد آنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن