حب ریلی کا نواں ایڈیشن 27مارچ کو سجے گا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)حب ریلی کا نواں ایڈیشن 27 مارچ کو بلوچستان کے صحرا حب میں سجے گا، 50کلو میٹر کے ٹریک پر 50 سے زائد ڈرائیور شرکت کرینگے، پہلی بار کسی ریلی میں ویٹرنز کیٹگری بھی شامل کی گئی ہے۔حب ریلی سب سے مشکل ریلی جس میں دشوار گزار راستے، خطرناک ٹرن اور 7 کلو میٹر کی ساحلی پٹی ہے۔