آرامکو کمپنی : منافع میں سو فیصد سے زائد اضافہ
لاہور(نوائے وقت رپورٹ)کرونا وبا کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل ریفائنری آرامکو کے منافع میں دگنا اضافہ ہوگیا ہے۔آرامکو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2021 ء میں ان کا منافع 120 فیصد سے بھی تجاوز کرچکا ہے۔منافع میں اضافہ کا اہم سبب کرونا وبا کے بعد دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی معاشی سرگرمیاں اورخام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔کمپنی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 2020ء میں کمپنی کا خالص منافع 49 ارب ڈالر تھا جو2021 میں 124 فیصد تک بڑھ کر 110 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔