او آئی سی ممالک میں تجارت سہولت کاری بہت اہم ہے ، افتخار علی ملک
لاہور( نیوز رپورٹر) پاکستانی تاجر برادری نے کہا ہے کہ انٹرا او آئی سی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے تجارتی سہولت کاری بہت اہمیت کی حامل ہے ۔او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان تجارت کو مزید فروغ دیا جائے تاکہ ان کی معیشتوں پر وبائی مرض کرونا کے اثرات کے بڑھتے ہوئے خطرے کو دور کیا جا سکے۔ اتوار کو سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر افتخار علی ملک نے لاہور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر مہر کاشف یونس کی طرف سے منعقدہ او آئی سی کے تجارتی امکانات کے موضوع پر گول میز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ رکن ممالک کے مابین تجارت میں ان کا حصہ اس صلاحیت سے مطابقت نہیں رکھتا۔