سپیکر کو آئین کی پاسداری کرنا چاہئے‘ وکلا قانون کی بالادستی چاہتے ہیں: احسن بھون
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے کہا ہے کہ جمہوری سپیکر کو آئین کی پاسداری کرنی چائیے، عملدرآمد نہ کرنے پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہئے۔ پارلیمنٹ کی تاریخ میں آج تک ایک اجلاس نہیں بتا سکتے جس میں رول 37 کی کال پر خلاف ورزی کی گئی ہو۔ ہم بطور وکیل کہتے ہیں ملکی نظام جمہوری عمل کے تحت چلایا جائے، وکلاء غیر جانبدارہیں، ہم قانون اور آئین کی بالادستی چاہتے ہیں۔