• news

 ائر مارشل محمد زاہد محمود پاک فضائیہ  کے نائب سربراہ مقرر

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) حکومت پاکستان نے ائیر مارشل محمد زاہد محمود، ہلال امتیاز (ملٹری) کو پاک فضائیہ کا نائب سربراہ مقرر کر دیا۔ ائیر مارشل محمد زاہد محمود نے اپریل 1987میں پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی (پی) برانچ میں کمشن حاصل کیا۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے کمبیٹ کمانڈرز سکول اور ایک آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔ آپ  نے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں بطور ڈپٹی چیف آف دی ایئر سٹاف (پرسنل)، ڈائریکٹر جنرل سی 4   اور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (پلانز) خدمات سر انجام دیں۔ ائیر مارشل زاہد محمود کمبیٹ کمانڈرز سکول، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور ائیر کمانڈ اینڈ سٹاف کورس (امریکہ) سے فارغ التحصیل ہیں۔ پاک فضائیہ میں ان کی شاندار خدمات اور گرانقدر خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن