انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، وزیراعظم وزیراعلیٰ خیبر پی کے کو 50 ، 50 ہزار جرمانے
سوات (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کو خیبر پی کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمشن نے 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ وزیراعظم کو 16 مارچ کو سوات میں جلسہ کرنے پر جرمانہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمود خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مراد سعید، صوبائی وزراء ڈاکٹر امجد علی اور محب اللہ کو بھی فی کس 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔