گوادر اکنامک ڈسٹرکٹ کو ٹیکس فری درجہ ملنے کا امکان
اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کے تحت مجوزہ سپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ کو ٹیکس فری سٹیٹس ملنے کا امکان ہے۔گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کے تحت30 تا 35سال کی مدت کیلئے ٹیکس فری سٹیٹس حاصل کرنے کا مسودہ تیار کیا ہے۔مسودے کا مقصد ملک بھر میں قائم کئے جانے والے خصوصی اقتصادی زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں اور تاجروں اورمقامی کاروباری اداروں کو اسی طرح کے فوائد اور مراعات فراہم کرنا ہے۔جی پی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ عبدالرزاق نے کہاہے کہ مسودہ غور و خوض کیلئے حکام کو پیش کر دیا گیا ہے۔ امید ہے کہ اس کی منظوری سے مقامی تاجر برادری کو خوشحالی کیلئے ایک ہمہ گیر میدان میسر آئے گا۔