iحوثیوں کا محاسبہ کرنے کے لیے اضافی آپشنز پر غور کر رہے ہیں، امریکی سفیر
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے سعودی عرب میں شہری انفراسٹرکچر پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ٹویٹر پر کہا کہ امریکا مملکت اور خلیج کی سلامتی کے لیے اپنے عزم کی تجدید کر رہا ہے اور حوثیوں کو اقوام متحدہ کے ذریعے حساب دینے کے لیے اضافی آپشنز تلاش کرے گا۔انھوں نے مزید کہاکہ سعودی عرب اور یمنی حکومت نے گذشتہ سال کے دوران میں جنگ بندی اورکشیدگی میں کمی کے لیے اقوام متحدہ کے متعدد مطالبات کی توثیق کی ہے مگرحوثیوں نے ان مطالبات کو مسترد کردیا اور اس کے بجائے یمن میں نئی جارحیت اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے ذریعے ان امن کوششوں کا جواب دیا ہے۔
امریکی سفیر