• news

iافغانستان کے سابق وزیر خزانہ خالد پائندہ امریکہ میں ٹیکسی چلانے پر مجبور

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) افغا نستا ن کے سابق وزیر خزانہ خالد پائندہ امریکہ میں ٹیکسی چلانے پر مجبور ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے سابق وزیر خزانہ خالد پائندہ واشنگٹن ڈی سی میں آن لائن ٹیکسی سروس میں ڈرائیور کا کام کر رہے ہیں۔ امریکی میڈیا سے گفتگو میں سابق افغان وزیر خزانہ خالد پائندہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کے لئے ٹیکسی چلانے پر مجبور ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ 6 گھنٹے ٹیکسی چلا کر 150 ڈالرز سے زیادہ کما لیتے ہیں۔
افغان وزیر خزانہ/ ٹیکسی

ای پیپر-دی نیشن