• news

کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک کی روس کے مستقل مندوب ،پاکستان میں سفیر سے ملاقات

اسلام آباد(نا مہ نگار) کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے او آئی سی میں روس کے مستقل نمائندے رمضان عبدالتیپوف اور پاکستان میں روس کے سفیر ڈینیلا گانیچ سے کامسٹیک میں ملاقات کی۔معززین نے او آئی سی  ریاستوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے کامسٹیک اور روس تعاون ایجنسی کے درمیان 5-10 سالہ تعاون پروگرام شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس پروگرام سے روس تعاون ایجنسی اور او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان روابط بڑھانے میں مدد ملے گی ۔او آئی سی میں روس کے مستقل نمائندے جناب رمضان عبدالتیپوف نے او آئی سی کے رکن ممالک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کے کردار کو سراہا۔ پروفیسر چودھری نے دونوں معززین کو کامسٹیک سووینئر پیش کیا۔
ملاقات

ای پیپر-دی نیشن