وزیراعظم کی 92 کی طرح مارچ 2022ء میں بھی چیمپئین بننے کی تیاریاں
رحیم یار خان(احسان الحق سے)وزیراعظم کی 92 کی طرح مارچ 2022ء میں چیمپئین بننے کی تیاریاں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے 25 مارچ 1992ء کوکرکٹ ورلڈ کپ جیتا تھا اور انہوں نے فائنل میچ میں انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کو اپنی بہترین حکمت عملی سے شکست دی تھی ۔اس فتح کے ٹھیک تیس سال بعد وزیر اعظم عمران خان کو اب 25مارچ2022ء کو متحدہ اپوزیشن کے ساتھ ایک بڑے مقابلے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔یاد رہے کہ متحدہ اپوزیشن کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی عدم اعتماد کے سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی نے 25مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے ۔سیاسی پنڈتوں کے مطابق وزیر اعظم عمران جس بہترین حکمت عملی سے یہ میچ کھیل رہے ہیں توقع کہ وہ اس میچ میں بھی ایک مضبوط ٹیم کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
چیمپئین