کرونا مزید 2جاں بحق 303نئے مریض مثبت شرح ایک فیصد رہ گئی
اسلام آباد (آئی این پی) کرونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید دو افراد جاں بحق، 303 وبا میں مبتلا ہو گئے‘کرونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد ریکارڈ کی گئی ۔این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد تیس ہزار تین سو اکتیس ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد پندرہ ہزار سات سو چالیس ہے۔ ملک میں پندرہ لاکھ بائیس ہزار ایک سو اکانوے افراد کرونا سے متاثر ہوئے، چودہ لاکھ چھہتر ہزار ایک سو بیس صحت یاب ہو چکے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق تین سوتین نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کرونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔
کرونا