• news

خواتین کو خود مختار بنانا ہمارا منشور‘ بلاول خاتون اے سی پر حملے کی مذمت 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو زرداری 23 مارچ بروز بدھ خیبرپی کے  کے ضلع مالاکنڈ کی تحصیل درگئی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جلسے کا آغاز دن ایک بجے سے ہو گا۔ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے مانسہرہ میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک شیر پر حملے کی مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا آپ جیسی بہادر اور باصلاحیت خواتین ہی پاکستان کا اصل چہرہ ہیں۔ قوم کا فخر ہیں، انہوں نے خاتون افسر پر حملے میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ بلاول بھٹو نے پنجاب اسیمبلی میں پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ  سے ان کے چچا زاد بھائی سید خرم عباس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن