• news

28 مارچ کو قوم ڈی چوک پہنچ کر عمران خان سے استعفیٰ لے گی: کیپٹن (ر) صفدر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ 28 مارچ کو پوری قوم ڈی چوک پہنچے گی۔ عمران خان سے استعفیٰ لیا جائے گا۔ خیبر پی کے کے لوگ عمران خان کے استعفے سے خوش ہوں گے۔ \گندم جب گھر کی ہے تو آٹا کیوں مہنگا ہے۔ شہباز شریف نے آٹے کی سمگلنگ روکی ہوئی تھی۔ ملک میں آٹے کی ایک قیمت تھی۔ موجودہ حکومت نے اپنی گندم باہر بھیج دی ہے۔ تین ہزار روپے من آٹا لینے والا کہہ رہا ہے کہ وزیراعظم کو غرق کرو، آٹا سستا کرو۔ سیاسی شہداء وہ ہوتے ہیں جن کے نظریات ہوں۔ موجودہ حکومت کے سر پر کبوتر بٹھا دیا تھا۔ اب کبوتر بھی پریشان ہے کہاں بیٹھ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن