• news

سینئر صحافی محسن بیگ کے خلاف اے ٹی سی میں کیس کی سماعت 6 اپریل تک ملتوی 

 اسلام آباد (این این آئی)انسداددہشتگردی عدالت میں سینئر صحافی محسن بیگ کے خلاف اے ٹی سی میں کیس کی سماعت چھ اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔ پیر کوکیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی۔سینئر صحافی محسن بیگ رہائی کے بعد عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔پولیس نے چالان جمع کروادیا ،عدالت نے ملزم محسن بیگ کو چالان کی کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کیس کی سماعت 6 اپریل تک ملتوی کر دی

ای پیپر-دی نیشن