اینٹی کرپشن نے 10 کروڑ روپے رشوت مانگی‘ چودھری تنویر‘ 6 روزہ ریمانڈ
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) چودھری تنویر کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میںپیش کر دیا گیا۔ عدالت نے چودھری تنویر احمد کا مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ چودھری تنویر نے کہا کہ اینٹی کرپشن والوں نے دس کروڑ روپے کا مطالبہ کر کے کلین چٹ دینے کی آفر کی ہے۔ اور چودھری تنویر کو ایٹنی کرپشن کی تحویل میں دے دیا۔ چودھری تنویر کو عدالتی حکم سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چودھری تنویر کو ڈیوٹی جج عارف خان نیازی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت چودھری تنویر نے اینٹی کرپشن پر دس کروڑ روپے رشوت مانگنے کا الزام لگاتے کہا کہ اینٹی کرپشن والوں نے دس کروڑ روپے کا مطالبہ کر کے کلین چٹ دینے کی آفر کی ہے۔