• news

ضلعی انتظامیہ کو مجسٹریٹ اختیارات کیس، درخواست گزار کا چیف جسٹس سندھ پر عدم اعتماد  

کراچی (آئی این پی )  ضلعی انتظامیہ کو مجسٹریٹ کے اختیارات دینے سے متعلق  کیس کی سماعت  کے دوران  درخواست گزار طارق منصور ایڈووکیٹ   دیگر وکلا کے سمجھانے پر   کمرہ عدالت میں مشتعل ہوگئے اور  چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمدعلی شیخ پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ ضلعی انتظامیہ کو مجسٹریٹ کے اختیارات دینے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار طارق منصور ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمدعلی شیخ پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ طارق منصور ایڈووکیٹ کی جانب سے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ پرعدم اعتماد سے متعلق درخواست جمع کرانے کی کوشش کی گئی جس پر چیف جسٹس احمد علی شیخ نے کہا کہ درخواست عدالت میں براہ راست نہیں بلکہ برانچ میں جمع کرائی جائے۔ درخواست گزار طارق منصور ایڈووکیٹ نے کہا کہ آپ کی عدالت میں مجھے اور سائلین کو انصاف نہیں مل رہا۔ چیف جسٹس کی عدالت میں تعصب اور امتیازی سلوک برتا جارہا ہے۔ ایڈووکیٹ طارق منصور نے عدالت سے استدعا کی کہ میرے کیسز دوسرے عدالت میں منتقل کیے جائیں۔ سماعت کے دوران دیگر وکلا کے سمجھانے پر طارق منصور ایڈووکیٹ کمرہ عدالت میں مشتعل ہوگئے جس سے کے باعث کمرہ عدالت میں شور شرابا ہوا۔ تحریری درخواست پر طارق منصور ایڈووکیٹ کی جانب سے چیف جسٹس سندھ  ہائی کورٹ پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے گئے۔ عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو مجسٹریٹ کے اختیارات دینے سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن