لاہور ہائیکورٹ میں زائد المیعاد سٹنٹ ڈالنے کے خلاف درخواست دائر فیصلہ محفوظ
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے پی آئی سی میں زائد المیعاد سٹنٹ ڈالنے کے خلاف دائر درخواست پر عدالتی دائرہ اختیار بارے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ درخواست گزار ڈاکٹر ثاقب شفیع کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار اور درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا۔