• news

عمران خان کہیں نہیں جا رہے‘ اگلے 5 برس   بھی حکومت کریں گے: فرخ حبیب 

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے، وہ اگلے پانچ سال بھی حکومت کریں گے، کپتان کے سارے کھلاڑی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور جو منحرف ہوئے ہیں انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ پاکستان کی جمہوریت مضبوط ہے۔ اپوزیشن کو احتجاجی کا آئینی حق ہے مگر تصادم کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی۔ پیر کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن نے لوٹ مار کے پیسوں سے سیاست میں جو گند کیا ہے اس کا صفایا کرنا ہو گا۔ آئین کے تحت سب کو پرامن احتجاج کا حق حاصل ہے۔ جلسہ ضرور کریں، قانون کی خلاف ورزی کریں گے تو کارروائی ہو گی، اتحادیوں کو پہلے بھی ساتھ لے کر چلے، آئندہ بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔ فرخ حبیب نے مزید کہا کہ سازشی عناصر پہلے دن سے حکومت کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں، منحرف ارکان واپس آئیں گے اور مٹھائیاں کھانے والے روتے نظر آئیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن