• news

برآمدات کے ساتھ ساتھ تجارتی خسارہ بھی بڑھ رہا،چیئرمین ایف بی آر

کراچی(کامرس رپورٹر)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) ڈاکٹر محمد اشفاق نے کہا ہے کہ ہم نے ملکی تاریخ میں نہ صرف پہلی مرتبہ ریونیو ہدف حاصل کرلیا ہے بلکہ ہم اہداف سے بہت آگے نکل آئے ہیں، ہم جی ڈی پی کا 10 فیصد ٹیکس جمع کرتے ہیں،  ہمارے اخراجات 20 فیصد جی ڈی پی ہے،ہمیں 8 فیصد جی ڈی پی کے مساوی قرض لینا پڑتا ہے، دوسرا مسئلہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ ہے، ہمارا انحصار درآمدی اشیا پر ہے، ہم آئی ایم ایف کے پاس کئی بار جاچکے ہیں،آئی ایم ایف کے پاس بار بار جانا ہمارے معاملات کو پیچیدہ بناتا ہے ،ملکی ایکسپورٹ بڑھ رہی ہیں مگر تجاتی خسارہ بھی بڑھ رہا ہے،ہم اپنی معیشت کو بہتر نہیں چلاتے اورہمیں بار بار آئی ایم ایف کی طرف جانا پڑتاہے جس وجہ سے ہمارے لئیے پالیسی بنانا مشکل ہوجاتا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی)میںممبران سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر صدر کراچی چیمبر محمدادریس نے کراچی کی بزنس کمیونٹی کے مسائل اورٹیکسیشن ،بجٹ کمیٹی کے سربراہ ابراہیم کسومبی نے بجٹ تجاویز پیش کیں جبکہ بی ایم جی کے چیئرمین زبیرموتی والا،انجم نثار،جاوید بلوانی،عبدالرحمان نقی نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن