فاروق آباد، مخالفین نے گھر میں گھس کر 2 بھائیوں کو مار ڈالا
شیخوپورہ+ فاروق آباد (نمائندہ نوائے وقت‘نامہ نگار‘نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ کے علاقہ تھانہ صدر فاروق آباد کے نواحی گاؤں ٹھٹہ علی میں دیرینہ رنجش کی بنا پر مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے دو حقیقی بھائیوں کو قتل کر دیا۔ مخالفین نے زمیندار نیامت علی کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کی زد میں آکر نیامت علی کے 2 نوجوان بیٹے نوید اور سبطین قتل ہو گئے۔ دونوں بھائیوں کو دو سال قبل قتل ہونے والے توقیر بھٹی کے قتل کا بدلہ لینے کی خاطر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ پولیس نے 5 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔