قصور: 8سالہ لڑکے سے زیادتی‘ کوٹ رادھاکشن‘ بچے پر کم سن کو نشانہ بنانے کا الزام
قصور (نمائندہ نوائے وقت) کوٹ رکن دین خان قصور کے نزدیک ایک آٹھ سالہ بچے کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عابدہ بی بی کا آٹھ سالہ بیٹا (ح) گلی میں کھیل رہا تھا کہ اس کو ایک اوباش ملزم ظہیر عباس ورغلا پھسلا کر ایک مکان میں لے گیا۔ پولیس تھانہ اے ڈویژن قصور نے مقدمہ درج کر لیا۔ بلال نے پولیس تھانہ میں اطلاع دی ہے کہ محلہ انصاریاں والا میں بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ واقع کی اطلاع پا کر پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن سے ایس ایچ او ملک کفایت حسین موقع پر پہنچے اور جانچ پڑتال کے بعد بتایا ہے کہ دونوں بچے ہیں۔ علی حسن جس سے زیادتی ہوئی ہے اس کی عمر تین، چار سال ہے جبکہ دوسرا بچہ صائم جس نے بدفعلی جیسے جرم کا ارتکاب کیا ہے اس کی عمر پانچ، چھ سالہ ہے، دونوں بچوں کو تھانے میں لاکر مزید تفتیش کی جائے گی۔