لاہور ٹیسٹ : آسٹریلیا کے پہلے روز 5 وکٹوں پر 232 رنز
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کیخلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنا لئے۔ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد عثمان خواجہ اور سٹیو اسمتھ نے ذمہ دارانہ انداز میں ٹیم کا سکور آگے بڑھایا اور دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں تاہم 146 کے مجموعے پر سمتھ نسیم شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ عثمان خواجہ 91 اور ٹریوس ہیڈ 26 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ نے دو دو جبکہ نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو کیمرون گرین 20 اور ایلکس کارے 8 رنز بناکر ناٹ آئوٹ تھے۔