• news

او آئی سی بھارت کا بائیکاٹ‘ افغانستان کو تسلم کرنے کا اعلان کرے: سراج الحق 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ او آئی سی بھارت کے غیر قانونی قبضے والے  مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر بھارت کو جارح قرار دے کر اس کا بائیکاٹ کرے۔ او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس افغانستان کو تسلیم کرنے کا اعلان کرے اور اس کے لیے امریکا اور مغربی ممالک کی جانب نہ دیکھیں۔ او آئی سی اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دے، مسئلہ فلسطین حل ہونے تک اسلامی ممالک اسرائیل سے تعلقات استوار نہ کریں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے 15 مارچ اسلاموفوبیا کے خلاف دن منانے کا خیر مقدم کرتے ہیں، مذاہب کے تقدس اور اکرام انبیاء کے لیے عالمی سطح پر قانون سازی ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ میاں اسلم، غلام محمد صفی،  ڈاکٹر خالد محمود و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔طالبان نے دوحا معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملک میں امن کے قیام، تعلیمی اداروں کو کھولنے اور خواتین کی ملازمتوں میں نمائندگی سمیت بیشتر اقدامات اٹھائے ہی۔ او آئی سی اجلاس کے شرکا کو خوش آمدید کہتے ہیں اور پرامید ہیں کہ اجلاس اسلامی ممالک میں امن، ترقی، خوشحالی اور اتحاد کو فروغ دے گا۔

ای پیپر-دی نیشن