چین میں طیارہ تباہ ، 133 مسافر ہلاک ، عمران خان کا اظہار افسوس
بیجنگ/ اسلام آباد (شنہوا‘ نیٹ نیوز + خبر نگار خصوصی+خبر نگار) چین میں مسافر طیارہ کر گر تباہ ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں 133 مسافر ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرقی چین کی ایسٹرن ائیرلائنز کا مسافر طیارہ جنوبی چین کے علاقے میں حادثے کا شکار ہو گیا۔ مسافر طیارہ بوئنگ 737 گوانگ زی کی طرف جا رہا تھا جو وازو شہر کے قریب پہاڑ پر گر کر تباہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ 124 مسافر‘ عملے کے 9 ارکان سوار تھے۔ طیارہ 6 سال پرانا تھا۔ عملے کے 6 ارکان بھی سوار تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں چین میں مسافر طیارے کے حادثے میں جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ غم کی گھڑی میں چینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے طیارہ حادثے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ طیارہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق چائنہ ایسٹرن احتیاطً اپنے تمام جیٹ طیارے گراؤنڈ کرے گی۔ بوئنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹس سے آگاہ ہیں مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ چائنہ ایسٹرن ائیر لائنز نے اپنی ویب سائیٹ کو بلیک اینڈ وائٹ کر لیا۔ مولانا فضل الرحمان نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔